رزق میں برکت کے اسباب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
رزق اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوتا ہے۔ رزق کی کمی یا زیادتی اللہ کے اختیار میں ہے، لیکن کچھ اعمال ایسے ہیں جن سے رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا۔ شکر رزق میں برکت کا اہم ذریعہ ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سچ بولنا، امانت داری اور حلال کمائی رزق میں برکت کا سبب بنتی ہے۔ اسی طرح والدین کی خدمت اور صلہ رحمی بھی رزق میں اضافہ کرتی ہے۔
ہمیں چاہیے کہ حلال طریقے سے کمائیں، اللہ پر بھروسا رکھیں اور گناہوں سے بچیں، کیونکہ گناہ رزق میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حلال رزق عطا فرمائے اور اس میں برکت دے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں