صبر کی فضیلت اور اجر

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

صبر اسلام کی ایک عظیم صفت ہے۔ صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان مشکل حالات میں اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھے اور نافرمانی سے بچے۔ صبر کرنے والا بندہ اللہ کے نزدیک بہت محبوب ہوتا ہے۔

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ صبر کرنے والوں کو اللہ کی خاص مدد حاصل ہوتی ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مومن کا ہر معاملہ خیر کا ہوتا ہے۔ اگر اسے خوشی ملے تو شکر کرتا ہے اور اگر تکلیف آئے تو صبر کرتا ہے، دونوں صورتوں میں اس کے لیے اجر ہے۔

صبر انسان کو مضبوط بناتا ہے اور دل کو سکون دیتا ہے۔ صبر کی بدولت انسان بڑے سے بڑا امتحان بھی آسانی سے گزار لیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں صبر کرنے والا اور شکر گزار بنائے، آمین۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رزق میں برکت کے اسباب

صبر کی فضیلت | مشکلات میں کامیابی اور اللہ کی رضا کا راستہ