,نمازاسلام کارکن ہے
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نماز اسلام کا دوسرا بنیادی رکن ہے۔ نماز مومن کی پہچان اور ایمان کی علامت ہے۔ جو شخص نماز کی پابندی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے دل کو سکون عطا فرماتا ہے۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہے۔ جو بندہ روزانہ پانچ وقت نماز ادا کرتا ہے اس کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا ہو جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ اگر نماز درست ہوئی تو باقی اعمال بھی درست ہوں گے۔ ہم سب کو چاہیے کہ وقت پر نماز ادا کریں اور اپنے بچوں کو بھی نماز کی عادت ڈالیں تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نماز کی پابندی کرنے والا بنائے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں