درود شریف کی فضیلت
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
درود شریف پڑھنا بہت بڑی عبادت ہے۔ درود شریف کے ذریعے ہم نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اس سے درود شریف کی عظمت ظاہر ہوتی ہے۔
درود شریف پڑھنے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں، دل کو سکون ملتا ہے اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ بنتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں