درود شریف کی فضیلت اور اس کے بے شمار فوائد
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
درود شریف پڑھنا ایک عظیم عبادت ہے جو ہمیں نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے جوڑتی ہے۔ درود پڑھنے سے دل کو سکون ملتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ جو شخص کثرت سے درود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی پریشانیاں دور فرما دیتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے”
(مسلم)
درود شریف کے چند فوائد یہ ہیں:
گناہوں کی معافی
دل کا سکون
رزق میں برکت
دعاؤں کی قبولیت
درود شریف کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ انسان ہر نماز کے بعد اور فارغ وقت میں نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتا رہے۔
ہمیں چاہیے کہ:
روزانہ درود شریف کی عادت بنائیں
اپنے بچوں کو بھی درود پڑھنے کی ترغیب دیں
جمعہ کے دن کثرت سے درود پڑھیں
آخر میں دعا ہے: یا اللہ! ہمیں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرما۔ آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں