قرآنِ مجید کی تلاوت کے فوائد
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے ہدایت ہے۔ قرآن کی تلاوت دلوں کو زندہ کرتی ہے اور ایمان کو مضبوط بناتی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھتا ہے اس کے لیے ایک نیکی ہے اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔ اس حدیث سے قرآن کی تلاوت کی عظیم فضیلت معلوم ہوتی ہے۔
قرآن پڑھنے سے دل کو سکون ملتا ہے، پریشانیاں کم ہوتی ہیں اور انسان گناہوں سے بچنے لگتا ہے۔ قرآن ہمیں صحیح اور غلط کا فرق سکھاتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ روزانہ تھوڑا وقت نکال کر قرآنِ مجید کی تلاوت کریں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کا سچا عامل بنائے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں