دعا کی اہمیت اور تاثیر
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دعا مومن کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے۔ دعا کے ذریعے بندہ براہِ راست اپنے رب سے بات کرتا ہے اور اپنی حاجات پیش کرتا ہے۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے جو کبھی خلاف نہیں جاتا۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ دعا عبادت کا مغز ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دعا کرنا اللہ کے بہت قریب ہونے کا ذریعہ ہے۔
دعا سے دل کو سکون ملتا ہے، پریشانیاں کم ہوتی ہیں اور امید پیدا ہوتی ہے۔ دعا کبھی رد نہیں ہوتی، یا تو قبول ہو جاتی ہے یا کسی مصیبت سے بچاؤ بن جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں کثرت سے دعا کرنے والا بنائے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں