والدین کی خدمت کی فضیلت
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
والدین کی خدمت اسلام میں بہت عظیم عبادت ہے۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے کا خاص حکم دیا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ والدین کی رضا میں اللہ کی رضا ہے اور والدین کی ناراضگی میں اللہ کی ناراضگی ہے۔ جو شخص اپنے ماں باپ کی خدمت کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں برکت عطا فرماتا ہے۔
والدین بڑھاپے میں ہماری توجہ اور محبت کے زیادہ حق دار ہوتے ہیں۔ ان سے نرم لہجے میں بات کرنا، ان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور ان کے لیے دعا کرنا بہت بڑا اجر رکھتا ہے۔
ہم سب کو چاہیے کہ اپنے والدین کی قدر کریں اور اگر وہ دنیا میں نہ ہوں تو ان کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے رہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں والدین کا فرمانبردار بنائے، آمین۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں