توبہ کی اہمیت اور فائدے

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

توبہ اسلام میں بہت بڑی نعمت ہے۔ انسان خطا کا پتلا ہے، اس سے گناہ ہو جاتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے۔ جو بندہ سچے دل سے توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرو۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کو بہت پسند فرماتا ہے۔

نبی کریم ﷺ خود بھی کثرت سے استغفار فرمایا کرتے تھے، حالانکہ آپ ﷺ معصوم تھے۔ یہ امت کے لیے بہترین نمونہ ہے کہ ہمیں ہر وقت توبہ کرتے رہنا چاہیے۔

توبہ سے دل کو سکون ملتا ہے، زندگی میں برکت آتی ہے اور انسان گناہوں کی عادت سے بچ جاتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

رزق میں برکت کے اسباب

صبر کی فضیلت اور اجر

صبر کی فضیلت | مشکلات میں کامیابی اور اللہ کی رضا کا راستہ